اترپردیش کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے 75 اضلاع میں اب تک 17135 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 529 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
صوبے میں اب تک 10369 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔ جن کی تفصیل یہ ہے:
آگرہ 908
غازی آباد 423
نوئیڈا 661
میرٹھ 469
کانپور 506
سہارنپور 265
وارانسی 221
دارالحکومت لکھنؤ 450
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے اترپردیش میں اب تک 529 اموات ہوئی ہیں۔ وہ یہ ہے:
آگرہ میں 79
میرٹھ میں 75
کانپور شہر میں 34
غازی آباد میں 41
علی گڑھ میں 20
فیروز آباد میں 20
مراد آباد میں 15
لکھنؤ میں 12
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں بھی کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
سی ایم ہیلپ لائن میں کام کرنے والے 80 سے زائد ملازمین کووڈ 19 کے شکار ہو چکے ہیں، جبکہ ڈائل 112 کو 48 گھنٹے کے لئے بند کر دیا گیا۔
یہاں کے ملازمین گھر سے ہی کام کریں گے۔ ساتھ ہی بڑی تعداد میں جی آر پی کے جوان بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔