کورونا وائرس کا قہر یادگیر میں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔
آج مزید 22 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہےاور 35 افراد مکمل صحت یاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں۔
ضلع میں اب تک 20 ہزار 350 سیمپل لے گئے، جن میں سے 18487 افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
کرناٹک وزارت صحت کے مطابق یادگیر میں 809 کو کورونا مثبت ہوا ہے۔ جبکہ اب تک دو سو 72 لوگ صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق 445 اسپتال آئسولیشن اور 536 ایکٹیو کیس ہیں۔