ETV Bharat / bharat

پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سشما سوراج کی آخری رسومات ادا - آخری رسومات

بی جے پی کی سینیئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کا گذشتہ رات ایمس میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔

سشما سوراج کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات
author img

By

Published : Aug 7, 2019, 6:11 PM IST

سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کی تمام آخری رسومات ان کی بیٹی نے نبھائیں اور سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی گئی ہیں۔

سشما کے آخری دیدار کیلئے ان کے جسد خاکی کو ان کے گھر سے بی جے پی دفتر لایا گیا تھا۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ، وزیر ریل پیوش گوئل، روی شنکر پرساد اور جے پی نڈا نے جسد خاکی کو کندھا دیا ہے۔

سابق مرکزی وزیر سشما سوراج کے انتقال سے پورے ملک میں غم کا ماحول ہے۔ بھارت سمیت دنیا بھر کے رہنما سشما سوراج کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

سشما سوراج کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات

وزیر اعظم نریندر مودی نے سشما سوراج کو ان کے گھر جاکر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیر اعظم مودی جذباتی ہو گئے۔ ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

وزیر اعظم سے پہلے صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر وینکیا نائیڈو سمیت کئی سینیئر رہنماؤں نے سشما سوراج کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.