ETV Bharat / bharat

دہلی: انتخابی مہم کا آج آخری دن

author img

By

Published : Feb 6, 2020, 10:43 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:19 AM IST

دہلی میں آٹھ فروری کو 70 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی اور آج انتخابی مہم کا آخری دن ہے، تمام سیاسی جماعتیں آج شام چھ بجے تک ہی انتخابی مہم کر سکیں گی۔

دہلی: انتخابی مہم کا آج آخری دن
دہلی: انتخابی مہم کا آج آخری دن

دہلی میں آج تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے روڈ شوز اور چھوٹے چھوٹے جلسوں کا اہتمام کرنے پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے اور اپنی بات ان تک پہنچائی جا سکے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال آج روڈ شو کریں گے، وزیر داخلہ امت شاہ جلسے سے خطاب کریں گے تو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا روڈ شو کریں گے۔

وہیں بھوجپوری اداکار دنیش لال یادو گلی کوچوں میں جا کر مقامی لوگوں سے ملیں گے اور بی جے پی کے لیے لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کریں گے۔

گریٹ کھلی بھی آج دہلی کی سڑکوں پر اتر کر بی جے پی کے لیے انتخابی تشہیر کریں گے۔

ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر، مملکتی وزیر نتیا نند رائے وغیرہ جلسے اور روڈ شو کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دہلی کی سیاسی جنگ میں بی جے پی کے کئی قد آور رہنما آج دہلی کی گلیوں اور کوچوں سمیت سڑکوں پر بی جے پی کا دم خم دکھائیں گے۔

مملکتی وزیر انوراگ ٹھاکر ایک بار پھر سے پارٹی کے لیے آج آخری بار انتخابی تشہیر کریں گے، قبل ازیں مرکزی الیکشن کمیشن نے انوراگ ٹھاکر پر 48 گھنٹے کی پابندی عائد کردی تھی۔

انوراگ ٹھاکر نے عوامی جلسے میں متنازع نعرہ (دیش کے غداروں کو گولی مارو۔۔۔) لگوائے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کارروائی کی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 9:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.