شمش آباد اور شاد نگر میں ویٹرنری ڈاکٹر کے قتل پر عوامی انجمنوں کے قائدین بڑے پیمانے پر احتجاج کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو سرعام پھانسی دی جائے۔
ان مظاہروں میں مختلف اسکولز و کالجز کے طلبا و طالبات کی کثیر تعداد شریک ہے۔
طلبا و طالبات نے ہم انصاف چاہتے ہیں کے نعرے بلند کیے ہیں
پولیس نے تھانے کو گھیرنے کی کوشش کرنے والے مظاہرین کو روک دیا۔
عوامی قائدین نے ملزم کے حوالے کرنے کے لیے نعرے لگائے۔ پولیس نے ٹریفک سے بچنے کے لئے گاڑیاں کے رخ کو دوسری جانب موڑ دیا۔
اطلاعات کے مطابق ملزم کو آج شاد نگر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کوئی بھی وکیل ملزم کی حمایت نہ کرے۔