مغربی بنگال کے آسنسول اور درگا پور پولیس کی ٹیمز نے بین ریاستی غیر قانونی منشیات کی فراہمی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا اور ان سے بھاری مقدار میں گانجا اور نقدی ضبط کی ہے۔
آسنسول پولیسں نے اسے 'بڑی کامیابی' قرار دیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ 'اس ضمن میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت روی ملیش، درگا ابھیشک، مجاہد، راجو شنکر اور ونئے کی نام سے کی گئی ہے'۔
- مزید پڑھیں: شراب کی رقم نہ ملنے پر خودکشی
آسنسول پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ 'پولیس ٹیم کے ذریعہ ملزمان کے قبضے سے 257.8 کلو گرام گانجا (بھنگ) اور ایک کروڑ روپے سے زائد کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے'۔