ETV Bharat / bharat

لالو یادو کب تک جیل میں رہیں گے؟ - ضمانت تو ملی

بہارکے سابق وزیراعلی و سابق وزیر ریل لالو پرساد یادو کو چائباسا ٹریژری معاملے میں ضمانت تو مل گئی، لیکن وہ جیل سے باہر نہیں آسکیں گے۔ کیوں کہ 'دمکا ٹریژری' سے غیر قانونی نکاسی کے معاملے میں سماعت پوری نہیں ہونے تک وہ جیل سے باہر نہیں آپائیں گے۔

Lalu Prasad Yadav Gets Bail in Chaibasa Treasury Case, But Will Remain in Jail
ضمانت تو ملی، لیکن جیل سے باہر نہیں آسکتے لالو یادو
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 5:47 PM IST

مشہور چارہ گھوٹالہ معاملے میں سز ا کاٹ رہے راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے صدر لالو پرساد یادو کو 'چائباسا ٹریژری' سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں ضمانت ملنے کے بعد بھی وہ فی الحال جیل سے باہر نہیں آسکیں گے، جس کی وجہ سے بہار اسمبلی انتخاب میں اپنے اعلیٰ رہنما کی راہ دیکھ رہے آرجے ڈی کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔

ضمانت تو ملی، لیکن جیل سے باہر نہیں آسکتے لالو یادو

جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں جسٹس اپریش کمار کی عدالت نے آر جے ڈی صدر لالو یادو کی جانب سے چائباسا ٹریژری سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں دائر کی گئی ضمانت کی عرضی پر جمعہ کو سماعت کے بعد انہیں ضمانت دے دی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے لالو یادو کو زیریں عدالت میں دولاکھ روپے جمع کرنے اور رانچی کے راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( ریمس ) کو 6 نومبر تک لالو یادو کی میڈیکل رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

لالو یادو کی جانب سے پیش ہوئے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ' چائباسا ٹریژری سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں لالو یادو نے آدھی سزا پوری کرلی ہے۔ اس بنیاد پر انہیں ضمانت دی جائے'۔

مزید پڑھیں:

جھارکھنڈ: لالو کو چائباسا کیس میں ضمانت

عدالت نے سماعت کے بعد اس معاملے میں لالو یادو کی ضمانت کی عرضی منظور کرلی۔ لیکن، 'دمکا ٹریژری' سے غیر قانونی نکاسی کے معاملے میں سماعت پوری نہیں ہونے تک وہ جیل سے باہر نہیں آپائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.