ETV Bharat / bharat

لالو یادو کا آڈیو جاری ہونے کے بعد ان پر ایک اور الزام لگا - بہار اسمبلی خبریں

لالو یادو کے مبینہ آڈیو کے سامنے آںے کے بعد ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے، موصولہ اطلاعات کے مطابق لالو یادو نے وی آئی پی پارٹی کے مکیش ساہنی کو بھی فون کیا تھا اور انہیں نائب وزیر اعلی کے عہدے کی پیشکش کی تھی۔

لالو یادو کا آڈیو جاری ہونے کے بعد ان پر ایک اور الزام لگا

author img

By

Published : Nov 26, 2020, 7:58 AM IST

آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے جیل سے کال کرنے کا معاملہ اب مزید طول پکڑتا جا رہا ہے، موصولہ اطلاعات کے مطابق این ڈی اے کے اراکین اسمبلی کو فون کر کے انہیں عہدے کی پیشکش کیے جانے کی باتیں سامنے آرہی ہیں۔ این ڈی اے کے متعدد رہنما سامنے آ رہے ہیں اور لالو یادو کے ساتھ گفتگو کے بارے میں معلومات دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لالو پرساد نے وی آئی پی کے سربراہ مکیش ساہنی کو بھی فون کیا تھا اور فون کے ذریعے لالو یادو نے مکیش ساہنی کو نائب وزیر اعلی کے عہدے کی پیشکش کی۔ الزامات یہاں تک لگائے جا رہے ہیں کہ لالو یادو نے وی آئی پی سے کہا کہ ان کے چار اراکین اسمبلی ان کی حمایت کریں یا پھر اسمبلی اسپیکر کے انتخابات کے دوران ان کے اراکین اسمبلی موجود نہیں رہیں۔

دراصل سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے ٹویٹ کیا 'لالو یادو رانچی سے این ڈی اے کے اراکین اسمبلی کو فون کر رہے ہیں، وہ انہیں وزیر بنانے کا وعدہ کر رہے ہیں، سشیل کمار مودی نے دعوی کیا کہ جب انہوں اس موصولہ نمبر پر فون کیا تو لالو یادو نے فون اٹھایا، مودی کہتے ہیں 'میں نے ان سے کہا کہ جیل سے یہ گھناؤنا کام نہ کرو، آپ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے، سشیل مودی نے ٹویٹ کر کے ایک نمبر بھی جاری کیا ہے۔'

اسی دوران جس طرح سے حکمراں جماعت کے اراکین نے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب پر اثر انداز ہونے کے معاملے کو لے کر نکتہ چینی شروع کر دی ہے، نائب وزیر اعلی تارکشور پرساد نے کہا ہے کہ پورے معاملے کی اعلی سطح کی تحقیقات کی جائے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.