جموں و کشمیر انتظامیہ نے امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو ایڈوائزری جاری کی ہے اور فوری طور پر واپس جانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
لداخ سے کشمیر جارہے بائک سوار ایک شخص نے کہا 'مجھے اس طرح کی کسی پابندی کا علم نہیں تھا، مجھے سری نگر کے رامبن ضلع میں داخل ہوتے ہوئے روک دیا گیا۔ پہلے تو ہم نے سوچا کہ یہ عارضی ہے، لیکن اب مجھے اپنا سفر دوبارہ طے کرنا ہوگا اور ہمیں اپنے شیڈول کو تبدیل کرنا ہوگا۔'
مزید پڑھیں : 'کشمیر کے حالات خراب کرنے کی سازش'
بائک سوار تیمے نے کہا کہ دفتر جانے کے لیے ہم نے طویل منصوبہ بنایا لیکن اب ہمیں اپنے منصوبوں کو تبدیل کرنا ہوگا۔
اس اثنا میں دیگر بائکررز نے اپنا راستہ تبدیل کرلیا ہے اور وہ ہماچل پردیش کے چمبہ ضلع سے ڈوڈا کے راستے بھدرواہ پدری کی شاہراہ سے لدخ کی طرف جانے کا فیصلہ کیاہے۔