ETV Bharat / bharat

مزدوروں نے 22 ٹن راشن اور سبزیاں تقسیم کیں - laborers distributed 22 ton ration and vegetables

حمیر پور میں یومیہ مزدوری کرنے والے مزدوروں نے 22 ٹن راشن اور سبزیاں تقسیم کرکے معاشرتی خدمت کی ایک مثال قائم کی ہے۔

مزدوروں نے 22 ٹن راشن اور سبزیاں تقسیم کیں

author img

By

Published : May 27, 2020, 8:38 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع حمیرپور میں نہ صرف مزدوروں نے کورونا وائرس کے اس دور میں بچاؤ کے لیے سینیٹائزر تقسیم کیے، اور سبزیاں بانٹی، بلکہ اس کے علاوہ انہوں نے صفائی مہم بھی چلائی۔

سب ڈویژن بھورنج کے ہیپی کلب دھمرول نے کورونا وائرس کے اس دور میں ایک نئی مثال قائم کردی ہے۔

مزدوروں نے 22 ٹن راشن اور سبزیاں تقسیم کیں

ہیپی کلب دھمرول نے 'خوشی میں بھی ساتھ اور غم میں بھی ساتھ' کے نکتہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ضرورت مند لوگوں کو مفت میں کھانے کی اشیا تقسیم کی ہے۔

خیال رہے کہ امیر لوگ جہاں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ فنڈ سے رقم لیکر لوگوں کی مدد کررہے ہیں، اسی وقت کچھ روز مرّہ کی مزدوری کرنے والے ایسے بھی مزدوروں ہیں جنہوں نے معاشرتی خدمات کی اس ساکھ کا بیڑہ اٹھایا جو بحران کی اس گھڑی میں آج ان تمام لوگوں کی زبان پر ہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں سب ڈویژن بھورنج کے غریب افراد جن کے پاس کھانے کے لیے راشن تک نہیں تھا، ان لوگوں کے لیے 'ہیپی کلب دھمرول ' مسیحا کے طور پر سامنے آیا ہے۔

ہیپی کلب دھمرول کے رضاکاروں نے غریبوں اور تارکین وطن مزدوروں کی مدد کے لیے اپنا سارا سرمایہ یومیہ مزدوروں کی خدمت کے لیے خرچ کردیا ہے، ان مزدوروں نے سب ڈویژن بھورنج میں تقریباً دو ٹرک سے 22 ٹن راشن اور سبزیاں 22 ہزار کلو راشنتقسیم کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہاں خاص بات یہ ہے کہ اس کلب کے اراکین خود بھی یومیہ مزدوری کرنے والے ہیں، لیکن اس کے باوجود انہوں نے غریبوں میں ماسک اور سینیائٹرز کے ساتھ ساتھ تقریباً 22 ٹن راشن سبزی تقسیم کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.