صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے اتر پردیش کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاستی باشندوں کو مبارک باددی ہے۔
صدر جمہوریہ رامناتھ كووند نے ٹوئٹر پر اپنے تہنیتی پیغام میں لکھا 'اتر پردیش کے یوم تاسیس پر ریاست کے تمام باشندوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ اتر پردیش ہندوستان کا دل ہے۔ مذہب، ثقافت، ادب، سیاست، ہنر کا چشمہ یہیں سے پھوٹتا ہے۔ میں دعاکرتا ہوں کہ ریاست مسلسل تعمیر و ترقی کی راہ پر آگے بڑھے'۔
واضح ر ہے کہ اتر پردیش کا قیام 24 جنوری 1950 کو ہوا تھا۔