شبھم نے آئی پی ایل میں اپنی دوسری نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے 39گیندوں پر 65 رن کی اننگ میں سات چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ٹورنامنٹ میں مسلسل زبردست بلے بازی کررہے رسیل نے 21 گیندوں پر 45 ن میں تین چوکے اور چار چھکے لگائے۔
روبن اتھپا نے 30گیندوں پر 28 رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ نتیش رانا نے 12 گیندوں میں ایک چھکے کے سہارے 11 رن بنائے جبکہ پیوش چاؤلہ چھ گیندوں میں دو چوکوں کے سہارے 14 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کولکتہ نے اوپنر جو ڈینلی کو پہلی گیند پر گنوانے کے بعد شاندار واپسی کی۔ ڈینلی کو ایشانت شرما نے بولڈ کیا۔
شبھم نے اتھپا کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 63 رن، رانا کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 30 رن اور رسیل کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 22 رن کی ساجھیداری کی۔ رسیل نے کپتان دنیش کارتک کے دو رن پر آؤٹ ہوجانے کے بعد کارلوس بریتھ ویٹ کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لے 39 رن جوڑے جس میں بریتھ ویٹ کا تعاون محض چھ رنوں کا تھا۔
دہلی کی طرف سے کرس مورس نے 38 رن پر دو وکٹ، کیگیسو ربادا نے 42 ن پر دو وکٹ، کیمیو پال نے 46 رن پر دو وکٹ اور ایشانت نے 21 رن پر ایک وکٹ لیا۔