جنوبی کشمیرکے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکہنے والے مجتبیٰ یوسف نے حال ہی میں انڈر ۔19 لیول پر جموں و کشمیر کی سید مشتاق علی ٹرافی میں نمائندگی کی تھی۔
بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز نے چند نیشنل کرکٹ اکیڈمی(این سی اے) کمپس میں بھی شرکت کی اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
چھ میچوں میں صرف تین وکٹ حاصل کرنے کے باوجود مجتبیٰ نے اپنی مہارت اور تیز رفتار گیند بازی سے سب کو متاثر کیا۔
آئی پی ایل کی مختلف فرنچائزز کی گہری نظر سید مشتاق علی ٹرافی کے میچوں پہ تھی، وہیں مجتبیٰ کی کارکردگی کو دیکھ کر ان کی صلاحیت کو دھیان میں رکھا گیا ۔