عالمی سرمایہ کار فرم کے کے آر اینڈ نے مکیش امبانی کی ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ (آر آر وی ایل) میں 5550 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
کے کے آر نے آر آر وی ایل میں 4.21 لاکھ کروڑ روپے کی ایکوئٹی ویلیوشن پر سرمایہ کاری کی ہے۔ جس کے بعد کے کے آر کو سرمایہ کاری سے 1.28 فیصد ایکویٹی ملے گی۔
اس سے قبل کے کے آر نے مکیش امبانی کے جیو پلیٹ فارم میں 11367 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔
واضح رہے کہ 15دن کے اندر آر آر وی ایل میں یہ دوسری سرمایہ کاری ہے۔ اس سے قبل نو ستمبر کو سلور لیک نے آر آر وی ایل میں 1.75 فیصد ایکویٹی کیلئے ساڑھے سات ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔
- مزید پڑھیں: کمپنی (ترمیمی) بل 2020 پر پارلیمنٹ کی مہر
خیال رہے مکیش امبانی کے آر آر وی ایل نے حال ہی میں ملک کے خوردہ کاروبار میں تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک جمی جمائی فیوچر گروپ کو 24713 کروڑ روپے میں خریدلیا تھا۔