کرناٹک کے شہر بنگلور کے ایک اسپتال میں کورونا وائرس کے مریض کی موت کے بعد اسپتال حکام نے مبینہ طور پر واجب الادا رقم کی عدم ادائیگی پر لاش کو اہل خانہ کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔
اطلاع کے مطابق 28 گھنٹے انتظار کے بعد افراد خاندان نے انتظامیہ سے لاش وصول کی۔
اس خاتون کو تیز بخار اور سانس کی دشواریوں کے سبب 13 جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اسپتال نے کووڈ 19 ٹیسٹ کیا۔ جس کے بعد اس کا ٹسٹ کورونا مثبت نکلا۔
اسپتال کے ڈاکٹرز نے خاتون کے لواحقین کو بتایا کہ 'ان کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے اور اسپتال کے حکام نے انہیں بتایا کہ علاج کے لئے کل چارج نو لاکھ روپے ہیں۔
متوفی خاتون کے بیٹے نے کہا ہے کہ 'میری والدہ کو 13 جولائی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ جمعرات کو ہی دم توڑ گئیں'۔
مزید پڑھیں: پاپڑ کھائیں، کورونا کو دور بھگائیں
انھوں نے مزید بتایا ہے کہ 'میری والدہ کی موت کے بعد اسپتال کے حکام نے ہمیں بتایا کہ علاج کے لئے کل چارجز نو لاکھ روپے ہیں اور اگر ہم یہ رقم ادا نہیں کریں گے تو لاش کو حوالے نہیں کریں گے'۔