ریاست اترپردیش کے مرادآباد کے ماڈرن پبلک اسکول میں 'گوٹ ٹیلنٹ سیزن دو' پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس 'گوٹ ٹیلنٹ پروگرام' میں مرادآباد ضلع کے تمام اسکولز کے بچوں نے شرکت کر کر اپنی اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا اس دوران ایک سے بڑھ کر ایک ٹیلنٹ دیکھنے کو ملے۔
بچوں کے ٹیلنٹ کو دیکھ کر جج نے کہا کہ 'آپ لوگوں کا ٹیلنٹ مرادآباد کا نام روشن کرے گا۔ ہر انسان کے اندر ایک نہ ایک ٹیلنٹ ہوتا ہے، بس اس کو نکھارنے اور ابھارنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لیے ایسے پروگرام کا انعقاد کیا جانا بے حد ضروری ہے۔
مرادآباد گاٹ ٹیلنٹ میں شرکت کرنے والے بچوں میں کسی نے گانا گا کر اپنی صلاحیت کا مظاہرے کیا تو کسی بچے نے ڈانس کر اور کسی بچے نے گروپ ایکٹیویٹی سے اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا۔
اس پروگرام میں موجود سرپرستوں نے کہا کہ 'اس طرح کے کاموں سے بچوں کے اندر چھپا ہنر باہر آتا ہے۔ جس سے آگے چل کر ہمارے بچوں کا مستقل بنتا ہے آگے چل کر وہ بچہ ہمارے دیش کا نام روشن کرتے ہیں۔
مرادآباد گوٹ ٹیلنٹ میں منتخب ہوے بچوں کا فائنل مقابلہ 25 نومبر کو ہوگا۔
مزید پڑھیں : 'کتاب انسان کی بہترین دوست'
اس پروگرام میں ججز کے طور پر ماڈل ڈانسر اور اینکر نے شرکت کر فائنل مقابلے کے لیے بچوں کا انتخاب کیا۔