اس موقع پر کئی مذہبی پروگراموں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ عصر کی نماز کے بعد یہاں پر محفل سماع قوالی کا اہتمام کیا گیا۔ مغرب کی نماز سے قبل یہاں پر خواجہ صاحب کی خاص فاتحہ خوانی کی گئی۔
فاتحہ خوانی کی بعد شرنی بھی تقسیم کی گئی۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے آج کثیر تعداد میں الگ الگ شہروں اور ریاستوں سے زائرین ناگور پہنچے اور یہاں پر اپنی عقیدت مندی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اسلامی برس کے ہر ماہ کی چھٹی تاریخ کو یہاں پر خواجہ صاحب کی خاص نیاز دلائی جاتی ہے۔ درگاہ کے نائب سجادہ نشین محمد صوفی جمال اختر کا کہنا ہے کہ آج اس مقدس دن کے موقع پر یہاں پر قوالی کا اہتمام کیا گیا اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ میٹھی دیگ پر خواجہ صاحب کی نیاز دلائی جاتی ہے۔ یہاں شرکت کرنے کے لئے آئے ہوئے نوجوان زائرین کا کہنا تھا کہ اس مقدس دن پر ہم یہی دعا کرتے ہیں کہ جو ہمارے ملک کے حالات ہیں وہ بہتر ہوں ہم یہاں امن و امان کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔