جس میں کشمیر سے وابستہ تیل خاکی ڈیلیرز کو کوٹہ میں کمی کی جائے گی جبکہ انتظامیہ خود عوام میں تیل خاکی تقسیم کرنے کا اعلان کرنے جارہی ہے۔
اس دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر جاوید احمد نے کہا کہ تقریبا 2700 سو کے قریب تیل خاکی ڈیلیرز اس روزگار سے منسلک ہے جبکہ 2700 سو تیل خاکی ڈیلیرز کا گھر کا گزارا اسی پر منحصر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم گذشتہ بیس برسوں سے اس کام سے وابستہ ہیں جبکہ گورنر انتظامیہ ہمارا روزگار چھینا چاہتی ہے ۔
جسے ہم کبھی برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کو جلد سے جلد واپس لیا جائے یا ہمیں کوئی دوسرا روزگار فراہم کیا جائے ۔