خبر لکھے جانے تک ابتدائی رجحانات کے مطابق ایل ڈی ایف 403، یو ڈی ایف 341 اور این ڈی اے 29 گرام پنچایتوں میں آگے چل رہے ہیں، بلاک پنچایتوں میں ایل ڈی ایف کو 93، یو ڈی ایف کو 56 اور این ڈی اے کو دو نشستوں پر سبقت حاصل ہے۔
اس کے علاوہ ایل ڈی ایف نے 11 اور یو ڈی ایف نے 3 ضلعی پنچایتوں میں سبقت بنائے ہوئے ہے۔ وہیں بلدیات کونسل میں ایل ڈی ایف 38، یو ڈی ایف 39 اور این ڈی اے 3 میں آگے چل رہے ہیں، کارپوریشنوں میں ایل ڈی ایف نے 4 اور یو ڈی ایف نے دو نشستوں پر برتری حاصل کی ہوئی ہے۔
مختلف میڈیا ذرائع کے مطابق 941 گرام پنچایتوں میں 15962 وارڈوں، 152 بلاک پنچایتوں میں 2080 وارڈوں، 14 ضلعی پنچایتوں میں 331 ڈویژنوں، 86 بلدیات میں 3078 وارڈوں اور چھ میونسپل کارپوریشنوں میں 414 وارڈوں کے لیے 8، 10 اور 14 دسمبر کو تین مراحل میں انتخابات منعقد ہوئے تھے۔
انتخابات میں 76 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی جو 2015 کے 77.76 فیصد کے اعدادوشمار سے قدر کم تھی۔