ایم انجنا نے بتایا کہ "کووڈ -19 کی روک تھام کے لیے الپپوزہ میں بھی سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔'انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ہم نے کامیابی کے ساتھ یہ کام کیا۔ لیکن دوسرے مرحلے میں ہماری ایک مختلف حکمت عملی بنانے کی تجویز ہے۔
اگرچہ ہماری تعداد نسبتا کم ہے ، تاہم ہمیں ایسولیشن وارڈز مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا ، "ہمارے پاس کافی تعداد میں سہولیات موجود ہیں لیکن سہولیات کو بڑھانے کے عمل میں ہم نے ہاؤس بوٹ مالکان کی انجمن سے وسیع تبادلہ خیال کیا ہے۔
تمام ہاؤس بوٹ مالکان اس تجویز سے متفق ہیں اور اس ضمن میں ضلع انتظامیہ کی حمایت کرنے پر راضی ہیں۔" . وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق ، کیرالہ میں 387 کوویڈ 19 واقعات ہیں ، جن میں 211 صحت یاب ،تین اموات شامل ہیں۔