ETV Bharat / bharat

کیجریوال کی سرپرستی میں ٹینکر مافیا پانی بیچ رہے ہیں: میناکشی لیکھی - مفت پانی کا وعدہ

بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما اور ترجمان میناکشی لیکھی نے کہا ہے کہ گرمی کی وجہ سے دہلی میں پانی کی قلت ہے لیکن مفت پانی کا وعدہ کرنے والے دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال کی سرپرستی میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر ٹینکر مافیا چلا رہے ہیں اور پانی فروخت کر رہے ہیں۔

Meenakshi Lekhi
میناکشی لیکھی
author img

By

Published : May 28, 2020, 10:13 PM IST

محترمہ لیکھی نے جمعرات کے روز ریاستی بی جے پی کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران دہلی کے وویکانند کیمپ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے لئے پوری دہلی کا یہی حال ہے۔ پانی کے لئے دہلی کے لوگ اتنے پریشان ہو چکے ہیں کہ پانی کے ٹینکر آنے پر انہیں سماجی فاصلہ کا بھی خیال نہیں رہا اور پانی کے لئے بھیڑ جمع ہو گئی۔ اس موقع پر دہلی بی جے پی ترجمان ہریش کھرانہ، میڈیا شریک انچارج مسٹر نيلكانت بكشي اور اشوک گوئل دیوراها بھی موجود تھے۔

محترمہ لیکھی نے اندرپوری علاقے کا بھی ایک ویڈیو شیئر کیا جہاں پر اس شدید گرمی میں لوگ پانی کے لئے ترس رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راجندر نگر اسمبلی حلقہ میں پڑتا ہے اندرپری جہاں جہاں سے عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی ہیں راگھو چڈھا جو جل بورڈ کے نائب صدر بھی ہیں، ان کے ہی علاقے میں پانی کی کمی سے لوگ پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی دہلی لوک سبھا حلقے میں بھی کئی ایسی بستیاں ہیں جہاں پر لوگوں کو مفت میں پانی ملنا چاہئے تھا لیکن نہیں مل رہا ہے اور اب وہاں پر لوگوں کو ٹینکر مافیا کو 10،000 روپے فی ماہ کے قریب دینا پڑتا ہے تب جاکر انہیں پانی ملتا ہے۔ دہلی میں کئی پاش كالونی ہیں جہاں پر کبھی بھی پانی کی قلت نہیں ہوتی تھی لیکن جل بورڈ کی طرف سے پانی کی لائن ڈائیورٹ کرنے کے بعد سے وہاں پر بھی پانی کی دقت شروع ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40-50 دنوں سے دہلی کے لوگ پانی ٹینکر سے پانی خرید کر پی رہے ہیں جہاں لوگوں کو مفت میں پانی ملنا تھا وہاں آج یہ نوبت ہے کہ لوگ پانی خرید کر پی رہے ہیں۔

محترمہ لیکھی نے کہا کہ کچھ روز پہلے ہی دیولی اسمبلی کے ایک ڈاکٹر کو عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی پرکاش جاروال نے پانی کے ٹینکر سے منسلک پیسے کے لئے دھمکی دی جس کی وجہ سے ڈاکٹر نے خود کشی کر لی۔ اس کے بعد تقریبا 20 پانی ٹینکر مالک نے یہ بیان دیا ہے کہ پرکاش جاروال نے دہلی جل بورڈ میں ٹینکر لگوانے کے نام پر ان سے ہر ماہ 60 لاکھ کی وصولی کی۔پانی ٹینکر کے نام پر جب ایک رکن اسمبلی سے 60 لاکھ روپے فی ماہ وصول کئے جا رہے ہیں تو اس حساب سے پوری دہلی سے ہر ماہ 50 کروڑ اور پورے سال میں 500 کروڑ کا گھپلہ دہلی حکومت کی سرپرستی میں ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.