'پوروانچل پرائڈ ۔ دہلی کا مسئلہ اور حل' پروگرام کا مقصد دہلی میں 'پوروانچلیز' کے مسائل حل کرنا ہے۔ اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے دہلی پردیش کے صدر منوج تیواری مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔
اس موقع پر منوج تیواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ' پچھلے کئی برسوں سے پوروانچلیز کی ترقی اور ان کی پریشانیوں کے حل کے لیے دہلی میں کوئی پائیدارانتظام نہیں کیا گیا ہے۔ خواہ وہ سابقہ کانگریس حکومت ہو یا موجودہ کیجریوال حکومت'۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ' آج کی دہلی سرکار پوروانچلیوں کو رسوا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے جسے کبھی برداشت نہیں کریں گے'۔
اسی دوران بھروسا چیریٹیبل ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ شرت جھا نے کہا کہ 'اس طرح کے پروگرام سے ہم پوروانچلی مزید مضبوط ہوں گے'۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ' دہلی میں عام آدمی پارٹی نے دہلی کو تباہ کردیا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ میں کئی برسوں سے سنگم وہار میں رہ رہا ہوں اور میں اس دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ دہلی میں ایسا کبھی نہیں ہوا، یہ بہار کے لالو کے راج (جنگل راج) سے بھی بدتر ہے'۔
انہوں نے کہا کہ ' جہاں بھی دہلی میں پوروانچل کا غلبہ ہے وہاں دہلی حکومت کبھی بھی توجہ نہیں دیتی ہے'۔
مزید پڑھیں : ایشیاء کی سب سے بڑی منڈی عدم توجہی کا شکار
اس موقع پر پروانچل کے بہت سارے معززین اور روشن خیال لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس میں سفالیکا ورما، آلوک رائے، آنند جھا، کیلاش مشرا، اجیت دوبے، بی ڈی سریواستو سمیت بہت سارے معززین موجود تھے۔