قومی داراحکومت دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ان لاک 3 کے تحت دہلی میں ہوٹل کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
یہ فیصلہ دلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کی میٹنگ میں لیا گیا۔ لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں اگرچہ جم کھولنے پر پابندی جاری رہے گی۔ میٹنگ میں تجربے کے طور پر ہفتہ وار بازاروں کو بھی منظوری دی گئی ہے۔
میٹنگ میں وزیراعلی اروند کیجریوال، نائب وزیراعلی منیش سسودیا اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
اس سے قبل ان لاک۔ 3 میں رعایت کے بعد کیجریوال حکومت کی ہوٹل اور ہفتہ وار بازار کھولنے کی تجویز لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے مسترد کردی تھی۔
میٹنگ میں کورونا وائرس کے لئے اسپتالز سے منسلک کئے گئے بینکٹ ہالوں کو ہٹانے کو بھی منظوری دی گئی۔
اتھارٹی کی میٹنگ کے فیصلوں کو نافذ کرنے کے لئے چیف سکریٹری معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) تیار کریں گے جو ہفتہ وار بازاروں میں سوشل ڈسٹنسنگ برقرار رکھنے کی نگرانی کرے گی۔
- مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے سے انصاف کی امید برقرار
میٹنگ میں یہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جب تک دلی میں حالات معمول پر نہیں آجاتے کسی طرح کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی اور بچاؤ کے سبھی طریقوں پر پوری سختی سے عمل کیا جائے گا۔