ٹی وی شو کا معروف پروگرام 'کون بنے گا کروڑپتی' سیزن 11 کو پہلا کروڑ پتی مل گیا ہے۔ بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کے شو میں تمام سوالات کا جواب دے کر بہار کے سنوج راج نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔
حالانکہ سنوج پروگرام کے سب سے بڑی انعامی رقم سات کروڑ روپیے جیتنے سے پیچھے رہ گئے۔
سنوج نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والد کو دیا، انھوں نے بتایا کے ان کے والد گھر کی معاشی حالت صحیح نہ ہونے کے سبب اپنی تعلیم مکمل نہ کر سکے تھے۔
ایک کروڑ روپے جیتنے کے بعد سنوج نے کہا کہ وہ ایک ایسی نرسری کھولنا چاہتے ہیں، جہاں دو برس تک پودھے محفوظ رکھ سکیں۔
سب سے اہم بات یہ بھی ہے کہ سنوج دہلی میں رہ کر آئی اے ایس کی تیاری کررہے ہیں، ان کا خواب ہے کہ وہ سیول سروس کا مقابلاتی امتحان پاس کریں۔
اپنی کامیابی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ، آئی اے ایس کی تیاری کے سبب مجھے اپنے اوپر کامل یقین تھا کہ میں اس پروگرام میں کامیاب ہو جاؤں گا۔ اس تیاری نے مجھے سوالات کے جواب دینے میں کافی مدد کی ہے۔