ETV Bharat / bharat

اس بار روایتی کاونڈ میلہ منعقد نہیں کیا جائے گا - اتراکھنڈ حکومت ترجمان مدن کوشک

ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہردوار میں اس بار ہندؤ مذہب کے عقیدتمندوں کا روایتی کاونڈ میلہ منعقد نہیں کیا جائے گا۔اتراکھنڈ حکومت کی جانب سے ریاستوں کے وزرائے اعلی کو گنگا کا مقدس پانی تحفہ کے طور پر دیا جائے گا۔

اس بار روایتی کاونڈ میلہ منعقد نہیں کیا جائے گا

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 5:04 PM IST

کورونا وائرس کے بحران نے اس بار کے کاونڈ میلہ کو بھی متاثر کیا ہے،کورونا کی وجہ سے نافذ کردہ اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس بار کا روایتی کاونڈ میلہ منعقد نہیں کیا جائے گا۔اتراکھنڈ حکومت ریاستوں کے وزرائے اعلی کو گنگا کا پانی دینے جائے گی۔

اتراکھنڈ حکومت کے ترجمان مدن کوشک نے آج ایک پریس کانفرنس میں اس کے بارے میں اطلاع دی ہے۔

مدن کوشک نے بتایا کہ اتراکھنڈ کی حکومت گنگا کا پانی کاونڈ یاترا کے عقیدت مندوں تک پہنچانے میں تعاون کرے گی۔یہ فیصلہ ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بات چیت کے بعد لیا گیا ہے۔

طویل چلی میٹنگ کے بعد آخر کار اتراکھنڈ کی حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ اس بار کووڈ 19 کورونا وائرس کے انفیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے کاونڈ یاترا نہیں ہوگا۔

جمعرات کے روز اتراکھنڈ کے حکومت کے ترجمان مدن کوشک نے بتایا کہ اس بار کاونڈ یاترا کی اجازت نہیںدی گئی ہے، لیکن دیگر ریاستوں سے کوئی مشورہ دیا جاتا ہے کہ واٹر ٹینکر یا پھر کسی دیگر ذرائع کے ذریعہ انہیں گنگا کا پانی پہنچانا ہے، جس کے بعد اس ترکیب پر غور کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ مدن کوشک نے کہا کہ حکومتوں کو اس روایتی کاونڈ میلہ پر پورا اعتماد ہے اور اسی وجہ سے کاونڈ یاترا کے لیے آنے والے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی کو اتراکھنڈ کے وزیراعلی کی جانب سے گنگاکا پانی بطور تحفہ دیا جائے گا اور کاونڈ یاترا کو اس طرح سے اس بار منایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.