امت شاہ کے مطابق لداخ ایک مرکزی علاقہ ہو گا، جسے قانون سازی کا اختیار نہیں ہوگا، جبکہ جموں و کشمیر دوسرا مرکزی علاقہ ہوگا، جسے قانون سازی کا اختیار ہوگا۔
امت شاہ نے لداخ کے حوالے سے بولتے ہوئے کہا کہ لداخ میں کافی عرصے سے یونین ٹیروٹری کے قیام کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ لداخ ایک وسیع علاقہ ہے، لیکن وہاں کی آبادی مقابلہ کافی کم ہے، جس کی وجہ سے اسے ایک الگ یونین ٹیروٹری قرار دیا جائے گا۔