ETV Bharat / bharat

کاشی مہا کال ایکسپریس میں مندر بھی - وزیر اعظم نریندرمودی

وزیر اعظم نریندرمودی نے گذشتہ دن وارانسی کے اپنے دورہ میں کئی بڑے کارنامے کے ساتھ انہوں نے 'کاشی مہاکال ایکسپریس' کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہری جھنڈی دکھا کر افتتاح کیا۔

کاشی مہا کال ایکسپریس میں مندر بھی
کاشی مہا کال ایکسپریس میں مندر بھی
author img

By

Published : Feb 17, 2020, 10:47 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:33 PM IST

وارانسی سے اندور تک جانے والی یہ مہا کال ایکسپریس دونوں ریاست کے تین جیوتی لنگ کی یاترا بھی کرائے گی۔

خاص طور پر اس ٹرین کے سیٹ نمبر 64 کو مندر کے طور پر خاص بھی کیا گیا ہے۔ اس سیٹ پر بھگوان کا ایک چھوٹا سا مندر بھی بنایا گیا ہے۔

بھارت کی یہ واحد پہلی ایسی ٹرین ہے جہاں عبادت کے لیے ایک جگہ متعین کر کے مندر کی شکل دی گئی ہے۔ اس سے قبل ایسی مثال نہیں ملتی ہے۔

کاشی مہا کال ایکسپریس میں مندر بھی
کاشی مہا کال ایکسپریس میں مندر بھی

ریلوے ترجمان دیپک کمار نے کہا 'یہ پہلا موقع ہے جب بھگوان شیو کے لئے ٹرین میں کوئی سیٹ مخصوص اور خالی کردی گئی ہے۔ اس سیٹ پر ایک مندر بھی بنایا گیا ہے تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ یہ نشست مدھیہ پردیش کے اجین کے مہاکال کے لئے ہے۔

کمار نے کہا کہ مستقل طور پر ایسا کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ ٹرین جو وارانسی اور اندور کے درمیان ہفتے میں تین بار چلتی ہے، اس ٹرین میں دھیمی آواز میں بھکتی میوزک بھی چلائی جائیگی اور ہر کوچ میں دو نجی گارڈز ہوں گے، اس ٹرین کے تمام مسافروں کے لیے ویج تھالی ہی مہیا کرائی جا ئے گی۔

کاشی مہا کال ایکسپریس میں مندر بھی

مزید پڑھیں:دہلی: انکاؤنٹر میں دو ہلاک

کاشی مہاکال ایکسپریس کے ہرکوچ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔ ہر کوچ میں کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹرین میں سفر کرنے والے ہر مسافر کو 10 لاکھ روپے کا مفت انشورنس بھی ہوگا۔

مسافروں سے کوئی پریمیم نہیں لیا جائے گا۔ ہر ایک کیبن میں 6 چارجنگ پوائنٹس بھی ہیں۔ آئی آر سی ٹی سی نے اس ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کے لئے کئی خصوصی رعایتیں بھی رکھی ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.