ETV Bharat / bharat

کرنول میں سڑک حادثہ - karnul road accident 3 killed

ریاست آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

کرنول میں سڑک حادثہ
author img

By

Published : Mar 27, 2019, 12:42 PM IST

یہ حادثہ ضلع کے کپٹ رالہ کی کرنول۔بیلاری شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب پوجا کے لئے سری سیلم جانے کے دوران کرناٹک کے افراد کو لاری نے ٹکر دے دی۔اس حادثے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ کرناٹک کے بیلاری ضلع کے ایراگُڈی دیہات کے 42شردھالو سری سیلم جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

اس حادثے میں مرنے والوں کی شناخت 30سالہ اولیگیا ،23سالہ پوتولنگا،16سالہ شیکھو کے طورپرکی گئی ہے جبکہ زخمیوں میں دیویندر ریڈی ، پوتپا،گیدالنگا،ناگاراجو شامل ہیں ۔

زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طور پر کرنول کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔بعد ازاں لاری ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

اس لاری نے کپٹ رالہ علاقہ میں دو ٹو وہیلرس کو بھی ٹکر دے دی تھی جس کے نتیجہ میں ٹو وہیلرس پر سوار افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.