انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں دوبارہ لاک ڈاون لاگو کر نے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بی یس یڈیورپا وزیراعظم نریندرمودی سے گفتگو کر یں گے۔ ڈاکٹر کے سدھاکر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ گلبرگہ ضلع کے کوارنٹین مراکز میں کسی قسم کی بدانتظامی نہیں ہے۔
ریاستی حکومتوں کے رہنما اصولوں کے مطابق ہی کورینٹائین مراکز کام کر رہے ہیں۔ ریاستی میڈیکل وزیر نے کورونا ٹسٹ کی رپورٹ آنے سے قبل بیرونی ریاستوں سے آنے والوں کو گھر کو جانے کی اجازت دینے کے بارے میں کہا کہ ایسے لوگوں کو گھروں کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے. جن میں مرض کی کوئی علامات نہ ہوں.فی الحال مہاراشٹر اور بیرونی ممالک سے آنے والوں کوہی انسٹی ٹیوشنل کوراینائن مراکز میں رکھا جارہا ہے۔