ETV Bharat / bharat

'کرناٹک میں کورونا ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جائے گا' - کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات

کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے بعد طبی تعلیم کے وزیر کے سدھاکر نے کہا ہے کہ 'کرناٹک حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کمزور افراد کی جانچ کی جائے گی'۔

karnataka to scale-up testing for coronavirus infection
'کرناٹک میں کورونا ٹسٹنگ میں اضافہ کیا جائے گا'
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 3:16 PM IST

اَن لاک وَن کے تحت فراہم کی جانے والی متعدد چھوٹ کی وجہ سے کورونا وائرس کے مثبت واقعات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی تناظر میں کرناٹک کے وزیر برائے طبی تعلیم کے سدھاکر نے بتایا کہ 'ریاستی حکومت نے کووڈ ٹیسٹ میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'گزشتہ دو ہفتوں میں کیسز میں اضافے کی وجہ سے حکومت روزانہ 15،000 سے 25،000 نمونوں کی ٹیسٹنگ کی کوشش کر رہی ہے'۔

کے سدھاکر نے بتایا کہ 'پرہجوم علاقوں، پوراکرمیکا (شہری کارکن) گلی فروشوں، صحت سے متعلق کارکنوں، پولیس اور دوسرے تمام افراد کے جو پہلے محاذ میں ہیں، ان کا وسیع پیمانے پر ٹیسٹ کیا جائے گا'۔

انہوں نے کہا کہ انفلوئنزا جیسی بیماری (آئی ایل آئی) اور شدید ایکیوٹ ریسسری انفیکشن (ساری) کی علامتیں رکھنے والے تمام افراد کا لازمی طور پر ٹیسٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'پرانے کنٹینمینٹ والے علاقوں میں بھی ان لوگوں کی جانچ کی جائے گی تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ وائرس وہاں موجود ہے۔ اس سے یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ کمیونٹی سے انفیکشن پھیل رہا ہے یا نہیں'

اطلاعات کے مطابق ریاست میں 71 لیباریٹریز ہیں جن میں 41 سرکاری اور 30 ​​نجی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.