ETV Bharat / bharat

کپل مشرا کا متنازع ٹویٹ

author img

By

Published : Feb 4, 2020, 10:27 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 2:56 AM IST

دہلی اسمبلی انتخابات میں ماڈل ٹاؤن سے بی جے پی کے امیدوار کپل مشرا نے ایک بار پھر متنازع بیان دیا ہے۔ آج صبح ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ' 20 فیصد والی ووٹ بینک کی گندی سیاست کی قبر کھد کر رہے گی'۔

'بیس فیصد والی ووٹ بینک کی گندی سیاست کی قبر كھدكر رہے گی'

بی جے پی کے رہنما اور دہلی ماڈل ٹاؤن سے امیدوار کپل مشرا نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 'کیجریوال ہنومان چالیسا پڑھنے لگے ہیں، ابھی تو اویسی بھی ہنومان چالیسا پڑھے گا، وہ آگے لکھتے ہیں کہ 'یہ ہمارے اتحاد کی طاقت ہے ایسے ہی ایک رہنا ہے، اکٹھا کرنا ہے ایک ہو کر ووٹ کرنا ہے'۔

کپل مشرا نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ 'ہم سب کے اتحاد سے 20 فیصد والی ووٹ بینک کی گندی سیاست کی قبر کھد کر رہے گی'۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب کپل مشرا نے متنازع بیان دیا ہو، گزشتہ روز بھی انہوں نے عام آدمی پارٹی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 'عام آدمی پارٹی کا نیا نام مسلم لیگ ہونا چاہیے، عمر خالد، افضل گرو، برہان وانی اور دہشت گردوں کو اپنا باپ ماننے والوں کو یوگی آدتیہ ناتھ جی سے ڈر لگ رہا ہے۔'

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

جبکہ اس سے قبل انہوں نے ایک متنازع ٹویٹ کیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان پر انتخابی مہم میں حصہ لینے پر 48 گھنٹے کی پابندی لگا دی تھی۔

انہوں نے ٹویٹ میں 'آٹھ فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات کو بھارت بنام پاکستان بتایا تھا۔'

اتنا ہی نہیں شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں بھی دہلی میں نکالے گئے ایک جلوس میں کپل مشرا کو متنازع نعرہ لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کا ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہو رہا تھا۔

اس ویڈیو میں وہ 'دیش کے غداروں کو گولی مارو۔۔۔' کا نعرہ لگاتے ہوئے نظر آئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 2:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.