وزیراعلی کمل ناتھ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا: 'انگریزوں بھارت چھوڑو تحریک کی آج سالگرہ ہے۔ آج دیکھاجاتا ہے کہ تھوڑے سے فائدے کے لیے کس طرح ملاوٹ خور لوگوں کی صحت کےساتھ کھلواڑ کررہے ہیں۔زہر بیچ کر انہیں موت کی طرف دھکیل رہے ہیں۔'
انہوں نے کہاکہ آج وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر ملاوٹ خوروں ریاست چھوڑو کا عہد کرتے ہوئے نعرہ دیں، بہت ہوگیا اب'ملاوٹ خوروں ریاست چھوڑو۔'