سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی اپنے آخری دن پر عدالت کے کمرے میں صرف پانچ منٹ رہے اور فہرست میں شامل سبھی معاملوں پر ایک ساتھ نوٹس جاری کرنے کے بعد انہوں نے شکریہ کہا اور اور رخصت ہوگئے۔
روایت کے تحت جسٹس گوگوئی کے ساتھ آج کی بینچ میں ملک کے اگلے چیف جسٹس ایس اے بوبڑے بھی شامل تھے۔دونوں ججوں کے سامنے آج صرف 10مقدمے زیر فہرست تھے۔جسٹس گوگوئی نے آخری بار بینچ کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ آج کوئی مینشننگ نہیں ہوگی۔انہوں نے سبھی دس مقدموں کےلئے ایک ساتھ نوٹس جاری کئے اور شکریہ اداکرتے ہوئے سیٹ سے اٹھ کر چلے گئے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر راکیش کھنہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل کےلئے مبارکباد دیں اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ادارے اور بار کےلئے کام کیاہے۔جسٹس گوگوئی نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔
جسٹس گوگوئی 17نومبر کو ملازمت سے ریٹائر ہورہےہیں ،کیونکہ ہفتے اور اتوار کو عدالت کی چھٹی ہوتی ہے اس لئےان کا عدالت میں آج آخری دن تھا۔
جسٹس بوبڑے18نومبر کو ملک کے 47ویں چیف جسٹس کا حلف لیں گے۔