گورنر عارف محمد خان نے یہاں راج بھون میں منعقد تقریب میں جسٹس منی کمار کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
جسٹس منی کما ر جسٹس رشی کیش رائے کی جگہ چیف جسٹس بنے ہیں جنہیں سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنارائی وجين اور ان کی کابینہ کے ساتھیوں کے علاوہ سابق گورنر وی سداشیوم اور کیرل ہائی کورٹ کے جج، سینیئر پولیس اور انتظامی افسران بھی موجود تھے۔