مرکزی حکومت کی اس اسکیم کا واحد مقصد کوئی بھی مستحق اور غریب عوام آناج سے محروم نہ ہونے پائے۔
ضلع یادگیر میں 399 راشن شاپس ہیں ان سبھی راشن شاپ میں ماہ جون مہینے کا راشن دیا جارہا ہے اس سے قبل اپریل میں دو مہینے کا راشن ایک ساتھ دیا گیا تھا۔
اس بار ماہ جون کا راشن دیا جا رہا ہے خاندان کے ہر فرد کے لئے دس کلو چاول اور ایک کلو دال دی جارہی ہے۔
ضلع بھر کے راشن شاپ کے مالکان کو سخت ہدایت دی گئی ہے کہ راشن کی سربراہی میں کسی قسم کی بے قاعدگی نہیں ہونی چاہیے۔
محکمہ فوڈ اینڈ سیول سپلائز کے عہدیداران نے راشن شاپس پر سخت نظر رکھی ہے۔