ETV Bharat / bharat

کوڈ-19: دروازہ بند کرجمع کی نماز ادا کی گئی - juma namaz in jama masjid

دارالحکومت دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد میں آج جمعہ کی نماز باجماعت ادا کی گئی لیکن نماز میں باہر کے نمازیوں کو داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

جامعہ مسجد
جامعہ مسجد
author img

By

Published : Mar 27, 2020, 5:34 PM IST

دنیا بھر میں کرونا وائرس کا قہر جاری ہے اسی کو دیکھتے ہوئے بھارت میں مکمل طور پر تمام ریاستوں کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حکم سے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

جامعہ مسجد

اس دوران تمام مذہبی مقامات پر بھی آنے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ وہاں لوگ جمع نہ ہوں۔ اسی ضمن میں آج دہلی کی شاہی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز تو ادا کی گئی لیکن اس میں نمازیوں کی شمولیت پر پابندی ہونے کی وجہ سے انہیں مسجد میں داخل ہونے سے منع کر دیا گیا۔

نماز میں محض امام معزن، مسجد کے خادمین نے ہی با جماعت جمعہ کی نماز ادا کی جبکہ مسجد کے دروازوں کو بند رکھا گیا تھا اور پولیس کے ساتھ ساتھ پیرا ملٹری فورسز کے جوان نمازیوں کو روکنے کے لیے باہر کھڑے نظر آئے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس چین کے وہان شہر سے پھیلا ہے۔ اب اس وائرس کی ذد میں دنیا بھر کے 191 ممالک آ چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 لاکھ سے ذائد لوگ متاثر ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار سے زیادہ ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے 774 معاملے سامنے آ چکے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہو چکی ہے۔ متاثرین میں سے 66 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے خطرے کو کم کرنے کے لیے بھارت میں 21 روز کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.