بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اتوار کو ادے پور میں پارٹی کے دفتر کا ورچوؤل سنگ بنیاد رکھا۔
پارٹی کے سابق شہر ضلع صدر اور دفتر کی تعمیراتی کمیٹی کے انچارج دنیش بھٹ نے بتایا کہ بلیچا میں دس ہزار اکوائر فیٹ میں بننے والی یہ عمارت پوری طرح اے سی سے لیس ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ پہلی منزل پر پارٹی کے عہدے داروں کے کمرے اور جدید سہولیات سے لیس کانفرنس ہال بھی ہوگا۔ ساتھ ہی پارٹی کارکنان کی میٹنگ یہاں منعقد کی جا سکے اس طرح کا بھی بڑا ہال بنایا جارہا ہے۔
مسٹر بھٹ نے بتایا کہ دوسری منزل پر مہمانون کے رہنے کا انتظام کیا جائےگا۔ ابتدائی طورپر 60 لاکھ کا بجٹ ہے لیکن کام کے ساتھ بجٹ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ادے پور میں بھارتیہ جنتا پارتی کا یہ دوسرا دفتر ہوگا۔ اس سے پہلے شہر کے پٹیل سرکل پر چار منزلہ جدید ترین سہولیات سے لیس بی جےپی کا دفتر ہے۔