اسمبلی میں صحافیوں کے ساتھ ہونے والے برتاو اور روزانہ نت نئے ہدایات جاری کیے جانے سے ناراض راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں صحافیوں نے ریاستی حکومت کے خلاف مارچ نکالا۔
صحافی تنظیم 'آئی ایم ایف ڈبلیو جے' اور 'پنک سٹی پریس کلب' کے بینر تلے احتجاج کیا گیا۔
اس دوران مظاہرین نے راجستھان اسمبلی کے صدر سی پی جوشی اور وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
پنک سٹی پریس کلب کے صدر ابھےجوشی نے بتایا کہ صحافیوں کی جانب سے اسمبلی کا گھیراؤ کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سبھی صحافیوں کا آئی کارڈ بنایا جائے اور جن کے کارڈز بنائے گئے ہیں انہیں پریس گیلیری سے آگے وزیر اور دیگر نمائندوں کے پاس جانے کی بھی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ اسمبلی میں ان دنوں صحافیوں کو پریس لوبی سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہے۔