ETV Bharat / bharat

روزنامہ 'آفاق' کے مدیر غلام جیلانی قادری رہا - آفاق

انہیں پولیس نے گزشتہ شب 30 برس پرانے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔

Journalist Gulam Jilani release on bail
author img

By

Published : Jun 25, 2019, 8:35 PM IST

Updated : Jun 26, 2019, 3:08 PM IST

جموں و کشمیر میں پولیس نے سینئر صحافی اور اردو روزنامہ 'آفاق' کے مدیر غلام جیلانی قادری کو 16 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد عدالت کے حکم نامے پر رہا کر دیا۔

روزنامہ 'آفاق' کے مدیر غلام جیلانی قادری رہا کیے گئے

غلام جیلانی قادری، جو آفاق کے پرنٹر اور پبلیشر بھی ہیں، انہیں پولیس نے گزشتہ شب سرینگر کے بال گارڈن علاقے میں واقع انکی رہائش گاہ سے تیس برس پرانے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔

سینئر صحافی اور کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کے رکن طاہر محی الدین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کشمیر کی صحافی برادری حکومت سے اس معاملے کے متعلق وضاحت طلب کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں صحافیوں پر دباؤ رہا ہے لیکن اب حالات زیادہ ابتر ہو گئے ہیں، اور اس طرح کسی بھی مدیر کو اب تک حراست میں نہیں لیا گیا تھا۔

Intro:جموں و کشمیر میں پولیس نے سینئر صحافی اور اردو روزنامہ 'آفاق' کے مدیر غلام جیلانی قادری کو 16 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد عدالت کے حکمنامے پر رہا کر دیا ہے۔

Body:62 برس کے غلام جیلانی قادری، جو آفاق کے پرنٹر اور پبلیشر بھی ہیں، کو پولیس نے گزشتہ شب سرینگر کے بال گارڈن علاقے میں واقع انکی رہائش گاہ سے تیس برس پرانے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔

انکے لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس نے گزشتہ شب 12 بجے کے قریب انکی رہائش گاہ پر چھاپہ ڈال کر انکو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق جیلانی پر نوے کے اوائل میں ایک معاملہ زیر نمبر 59/1990 زیر دفعات 2/30 سرینگر کے شہید گنج پولیس تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں دیگر سات صحافی بھی شامل ہیں، جنمیں تین فوت ہو گئے ہیں۔

قادری اس وقت مقامی خبر رساں ایجینسی 'جیک' کے مالک و مدیر تھے۔ تاہم یہ ایجینسی اب بند ہو چکی ہے۔

اس معاملے پر کشمیر کے صحافیوں اور مدیروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے، تاہم ان میں تشویش بھی پھیل گئی ہے۔

سینئر صحافی اور کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کے رکن طاہر محی الدین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کشمیر کی صحافی برادری حکومت سے اس معاملے کے متعلق وضاحت طلب کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاری سے متعلق کوئی اشارہ نہیں دیا گیا اور امکان موجود ہے کہ پولیس کسی بھی مدیر پر ایسی کاروائی کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں صحافیوں پر دباؤ موجود رہا ہے لیکن اب حالات زیادہ ابتر لگ رہے ہیں کیونکہ اسطرح سے کسی بھی مدیر کو اب تک حراست میں نہیں لیا تھا۔

Conclusion:VO attached
Last Updated : Jun 26, 2019, 3:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.