ETV Bharat / bharat

حیدرآباد میں کورونا وائرس سے صحافی کی موت - تلنگانہ کے محکمہ صحت

تلنگانہ کے محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں تاحال تین کیمرہ مین اور ایک سینئر صحافی بھی کورونا سے متاثر ہوا ہے۔ نوجوان صحافی منوج کمار کی کووڈ۔19 سے آج موت واقع ہوگئی۔

journalist dies of corona virus in hyderabad
حیدرآباد میں کورونا وائرس سے صحافی کی موت
author img

By

Published : Jun 7, 2020, 3:44 PM IST

شہر حیدرآباد میں کورونا وائرس سے صحافی کی موت ہوگئی۔ یہ صحافی مشہور تلگو نیوز چینل ٹی وی فائیو کے لئے کام کرتا تھا۔

اس کی شناخت منوج کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ کورونا سے متاثر تھا اور اسی موذی مرض کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔

گاندھی اسپتال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ 'منوج کی موت نمونیا اور کورونا وائرس کی وجہ سے اتوار کی صبح 9.30 بجے ہوئی۔ اس کے غدود کی سرجری کی گئی تھی'۔

منوج (35 برس) گذشتہ دس دن سے شہر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں زیرعلاج تھا جہاں کورونا کے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ نوجوان صحافی پیشہ ور ویٹ لفٹر بھی تھا۔ ایک ہفتہ پہلے وہ ایک تقریب میں شریک ہوا تھا، جس میں تقریبا 40افراد تھے ۔ان میں سے اس کے بعض دوست بھی تھے جن کا تعلق گجرات سے ہے۔

شبہ کیا جارہا ہے کہ اسی تقریب میں وہ کورونا سے متاثر ہوا ہے۔ اس کی شادی نو ماہ قبل ہوئی تھی اور اس کا خاندان ظہیرآباد میں مقیم ہے۔

حیدرآباد میں تین کیمرہ مین اور ایک سینئر صحافی بھی کورونا سے متاثر ہوا ہے۔

طبی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قومی میڈیا کے تقریبا 40 صحافی اور کیمرہ مین اس موذی مرض سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان کو الگ تھلگ رکھاگیا۔

محکمہ صحت کے عہدیدار ان کی وقفہ وقفہ سے طبی جانچ کررہے ہیں اور ان کا علاج کیاجارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.