ETV Bharat / bharat

تلنگانہ میں کانگریس کو دھچکہ - کانگریس ایم ایل ایز

ریاست تلنگانہ میں کانگریس کے 12 اراکین اسمبلی نے تلنگانہ اسپیکر پی سرینواس ریڈی سے ملاقات کر کے انہیں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کو ٹی آرایس میں ضم کرنے کی درخواست پیش کی۔

congress mla's met telangana assembly speaker
author img

By

Published : Jun 6, 2019, 6:00 PM IST

ریاست تلنگانہ میں کانگریس کے 12 اراکین اسمبلی نے تلنگانہ اسپیکر پی سرینواس ریڈی سے ملاقات کی اور ان سے کانگریس لیجسلیچر پارٹی کو ٹی آر ایس میں ضم کرنے کی درخواست پیش کی۔

تلنگانہ کی 119 سیٹوں والی اسمبلی میں کانگریس کی تعداد 18ہے۔ تلنگانہ کانگریس کے ریاستی صدراتم کمار ریڈی نے حالیہ انتخابات میں نلگنڈہ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے ک بعد پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

تانڈور کے کانگریس ایم ایل اے موہت ریڈی نے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کے بیٹے تارک راما راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ٹی آر ایس کی تائید کا یقین دلایا۔

مارچ میں 11 اراکین اسمبلی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ٹی آر ایس میں شامل ہوں گے۔ کانگریس کے سینیئر رہنما جی وینکٹ رامن ریڈی نے کہا کہ 12 اراکین اسمبلی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ریاست کی ترقی کے لئے وزیراعلی کے ساتھ کام کریں گے۔

اگر اسپیکر ان کی درخواست قبول کرلیتے ہیں تو کانگریس ریاست میں اپوزیشن کا عہدہ کھو سکتی ہے کیونکہ پارٹی کی موجودہ تعداد صرف 6 تک محدود ہوجائے گی جبکہ مجلس اتحاد المسلمین کے پاس 7 اراکین اسمبلی ہیں اور بی جے پی کے پاس صرف ایک رکن اسمبلی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.