امریکی صدارتی انتخابات سے قبل عوامی جائزہ میں جوبائیڈن کو ٹرمپ پر برتری حاصل ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 46 فیصد رجسٹرد ووٹرز نے جوبائیڈن کی حمایت کی، جب کہ 40 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کو ووٹ دیں گے۔
کورونا وائرس کی باعث جوبائیڈن کی انتخابی مہم بری طرح متاثر ہوئی تھی، جب کہ صدر ٹرمپ روزانہ کی بنیاد پر وائٹ ہاؤس سے جاری بیانات کے ذریعے اپنی مہم چلارہے تھے۔
مبصرین نے ان حالات میں بائیڈن کی سبقت کو بہت اہم قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک سروے 30 اور 31مارچ کو کیا گیا تھا، جس میں ایک ہزار 114افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
بتادیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ میں سیاسی سرگرمیاں ماند ہیں، تاہم ڈیموکریٹک پارٹی اور ریپبلکن پارٹی سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں۔