ETV Bharat / bharat

نوکریاں کم نہیں کی جائیں گی: ریلوے

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 7:43 PM IST

غیرسکیورٹی کٹیگری میں نئے عہدے تشکیل دینے پر روک لگاتے ہوئے موجودہ خالی اسامیوں میں 50 فیصد کم کرنے کے ریلوے بورڈ کے حکم کے بعد ریلوے نے آج واضح کیا کہ جن عہدوں کے لیے درخواست طلب کیے جا چکے ہیں ان کی تقرری کا عمل مکمل ہوگا اور کسی طرح کی کمی نہیں کی جائے گی۔

indian railways

ریلوے بورڈ نے’اخراجات کو منطقی بنانے‘ کے مقصد سے جمعرات کو تمام علاقائی جنرل مینجر کو حکم جاری کرکے کہا تھا کہ وہ غیر سکیورٹی۔کٹیگری میں کوئی بھی نیا عہدہ تشکیل نہ دیں۔

ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کٹیگری کی موجودہ خالی اسامیوں کو 50 فیصد کم کردیں۔ گذشتہ دو سال میں جو عہدے تشکیل دیے گئے ہیں ان کا جائزہ لیں اور اگر ان عہدوں پر اگر تقرری نہیں کی گئی ہے تو انھیں بھی ختم کرنے پر غوروخوض کریں۔

ریلوے کے ڈائریکٹر جنرل (انسانی وسائل ’ایچ آر‘) آنند ایس کاٹھی نے بتایا 'جن اسامیوں کے لیے درخواست طلب کیے جا چکے ہیں ان میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی'۔

انہوں نے کہا 'اسامیوں کی ضرورت کا جائزہ بہ ضابطہ عمل ہے۔ غیرسکیورٹی کٹیگری میں جتنی تعداد میں عہدے کم کیے جائیں گے اتنے یا ممکنہ اس سے زیادہ سکیورٹی کٹیگری میں بڑھائے جائیں گے۔ اس لیے عوام کو یہ تشویش نہیں ہونی چاہیے کہ ریلوے میں نوکریاں کم ہونے والی ہیں'۔

مسٹر کاٹھی نے بتایا 'ریلوے میں اس وقت 12 لاکھ 18 ہزار سے زائد اہلکار ہیں۔ ان کے علاوہ دو لاکھ 90 ہزار عہدے خالی ہیں۔ ان میں سکیورٹی اور غیر سکیورٹی دونوں کٹیگری میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد اسامیوں کے لیے تقرری کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ جن کے لیے تقرری کا عمل شروع کیا جا چکا ہے، ان پر بورڈ کے حکم کا کوئی اثر نہییں ہوگا'۔

انہوں نے بتایا 'لوکو پائلٹ کے لیے 56378 امیدواروں کا نام میرٹ لسٹ میں آچکا ہے اور ہر کسی کو نوکری دی جائے گی۔ ان میں 19 ہزار لوکو پائلٹ کی ٹریننگ بھی شروع ہو چکی ہے۔ کووِڈ۔19 کے سبب ٹریننگ شروع کرنے میں مشکل آ رہی ہے اور اسی لیے تمام امیدواروں کو ٹریننگ کے لیے نہیں بلایا جا سکا ہے۔ غیر ٹیکنیکل پاپُلر کٹیگری میں 35 ہزار عہدوں کے لیے درخواست مانگے گئے ہیں اور ان کے لیے تقرری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

مسٹر کاٹھی نے واضح طور پر کہا،’ مستقبل میں بھی نوکریوں میں کمی نہیں کی جائے گی بلکہ نئے روزگار پیدا ہوں گے۔ نئی ٹرینیں آنے سے نئی نوکریاں بھی آئیں گے۔ کام کی نوعیت بدلے گی لیکن نوکریاں کم نہیں ہوں گی‘۔

انہوں نے کہا 'ریلوے کی جدید کاری کے سکیورٹی کٹیگری میں زیادہ انسانی وسائل کی ضرورت ہوگی اور غیر سکیورٹی کٹیگری کے عہدوں کو سکیورٹی کٹیگری میں منتقل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.