ETV Bharat / bharat

جے این یو طالبات کو جھوٹے الزامات میں پھنسانے کا الزام

author img

By

Published : May 24, 2020, 5:36 PM IST

جواہرلال نہرو یونیورسٹی ٹیچرس یونین نے یونیورسٹی کی دو طالبات دیوانگنا کلیتا اور نتاشا نروال کو لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کے ذریعہ جھوٹے الزامات میں پھنسائے جانے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں فوراً رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

JNU Teachers Union demands release of female students
جے این یو طالبات کو جھوٹے الزامات میں پھنسانے کا الزام

ٹیچرس فیڈریشن کے صدر ڈی کے لوبیال اور سیکریٹری سجیت مجومدار نے جاری ایک ریلیز میں کہا کہ دہلی پولیس نے کورونا کی وبا کے وقت حال ہی میں دونوں طالبات کو مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون مخالف تحریک کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے جبکہ یہ دونوں طالبات پرامن مظاہرہ کررہی تھیں۔

ٹیچرس یونین نے الزام لگایا ہے کہ دہلی پولیس شمال مشرقی دہلی میں بھڑکے فسادات کو روکنے میں نہ صرف ناکام رہی بلکہ وہ خاموش تماشائی بھی بنی رہی لیکن اس نے الٹے ان طالبات کو جھوٹے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پولیس ایک خاص طبقے کے لوگوں کو اور جمہوری طریقےسے احتجاجی مظاہرے کرنے والوں کو کچلنے میں مسلسل لگی ہوئی ہے۔

جے این یو احاطے میں پچھلے دنوں ہوئے بیرونی طلبہ کے تشدد کے واقعہ میں بھی پولیس کا یہی رول رہا۔

ٹیچرس یونین نے کہا ہے کہ جب پورے ملک میں کورونا وبا سے لوگ پریشان ہیں ایسے میں پولیس کے ذریعہ بےقصور طالبات کو گرفتار کرنا پرمذمت کارروائی ہے اس لیے ان دونوں طالبات کو بلا تاخیر رہا کیا جائے اور مقدمے واپس لیے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.