ETV Bharat / bharat

'کشمیر میں عسکریت پسندی کا آخری سال ہے' - separatisits

وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 'رواں سال کشمیر میں عسکریت پسندی کا آخری سال ہوگا'۔

Jitendra Singh
author img

By

Published : Jul 15, 2019, 1:27 PM IST

سنگھ نے مزید کہا کہ 'وہ دن دور نہیں جب وادی میں مکمل طور پر امن قائم ہوگا کیونکہ وادی کے لوگ تین دہائیوں سے جاری تشدد سے اب تنگ آگئے ہیں'۔

ڈکٹر سنگھ نے علیٰحدگی پسندوں کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ'عام لوگ اب علیٰحدگی پسندوں کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ہیں کیونکہ وہ اب یہ جان گئے ہیں کہ یہ لوگ انہیں اور ان کے بچوں کا استعمال کررہے ہیں، اپنے بچوں کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لئے بھیجتے ہیں جبکہ ان کے بچوں کو ملک دشمن سرگرمیوں کی ترغیب دیتے ہیں'۔

ڈاکٹر سنگھ کا کہنا تھا کہ 'کشمیری لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی عوامی بہبود کی اسکیموں کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ وادی میں حالات بہتر ہونے سے ریاست کے دیگر دو خطوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.