جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے میں آج تیرہ اسمبلی سیٹوں پراکا دکا واقعات کو چھوڑ کر پولنگ امن رہی اور اس دوران تقریباً 60.87 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر ڈاکٹر رامیشور اوراؤں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر سکھدیو بھگت سمیت 189 امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں بند کر دیا۔
چیف ریٹرننگ افسر ونے کمار چوبے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ریاست کی 13اسمبلی سیٹوں چترا (محفوظ)، گملا(محفوظ)، بشنو پور (محفوظ)، منیکا (محفوظ)، لاتیہار (محفوظ)، ڈالٹن گنج، بشرام پور، چھتر پور (محفوظ)، حسین آباد، گڑوا اور بھاوناتھ پور میں چھوٹے موٹے واقعات کو چھوڑ کر سخت حفاطتی انتظامات کے درمیان پولنگ پرامن طریقہ سے ختم ہوئی۔ اس دوران تقریبا 64.44فیصد امیدواورں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
مسٹر چوبے نے بتایا کہ پولنگ ختم ہونے تک سب سے زیادہ 67.30فیصد ووٹ لوہر دگا اسمبلی حلقے میں ڈالے گئے جبکہ چترا میں محض 56.59 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ گملا میں 67.3فیصد، بشنوپور میں 69.8فیصد، منیکا میں 62.66فیصد، لاتیہار میں 67.2فیصد، پانکی میں 64.1فیصد، ڈالٹن گنج میں 63.9فیصد، بشرام پور میں 61.6فیصد، چھتر پور میں 62.3فیصد، حسین آباد میں 60.9فیصد، گڑوا میں 66.04فیصد اور بھوناتھ پور سیٹ کے لئے 67.34فیصد پولنگ ہوئی۔
ریاست کی تیرہ اسمبلی سیٹوں چترا (محفوظ)، گملا (محفوظ)، بشن پور (محفوظ)، لوہردگا (محفوظ)، منیكا (محفوظ)، لاتیہار (محفوظ)، پانكي، ڈالٹن گنج، بشرام پور، چھترپور (محفوظ)، حسین آباد، گڑھوا اور بھوناتھ پور میں اکا دکا واقعات کو چھوڑ کر سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان پرامن طریقے سے ہوئی پولنگ شام تین بجے ختم ہو گئی۔ اس دوران تقریباً 62.87 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ان اعداد و شمار میں ابھی مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
پولنگ ختم ہونے تک سب سے زیادہ 67.30 فیصد ووٹ گملا اسمبلی حلقہ میں پڑے وہیں چترا میں محض 56.59 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ بشن پور میں 67.04 فیصد، لوہردگا میں 64.16 فیصد، لاتیہار میں 61.26 فیصد، پانكي میں 64.10 فیصد، ڈالٹن گنج میں 63.90 فیصد، بشرام پور میں 61.60 فیصد، چھتر پور میں 62.30 فیصد، حسین آباد میں 60.90 فیصد، گڑھوا میں 66.04 فیصد بھوناتھ پور میں 65.52 فیصد اور منیكا میں 57.61 فیصد پولنگ ہوئی۔
چیف رٹرننگ افسر نے بتایا کہ 2014میں ان اسمبلی سیٹوں پر ہوئی پولنگ کے مقابلے میں اس بار پولنگ فیصد میں 1.15فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2014میں ان سیٹوں کے لئے مجموعی طورپر 63.29فیصد پولنگ ہوئی تھی۔ چترا میں 53.62فیصد، گملا میں 60.73فیصد،وشنو پور میں 66.92فیصد، لوہر دگا میں 67.75فیصد، منیکا میں 59.77فیصد، لاتیہار میں 66.17فیصد، پانکی میں 65.72فیصد، ڈالٹن گنج میں 64.70فیصد، بشرام پور میں 61.31فیصد، چھتر پور میں 59.63فیصد، حسین آباد میں 62.21فیصد، گڑوا میں 67.81فیصد اور بھوناتھ پور میں 68.16فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔
مسٹر چوبے نے بتایا کہ حالانکہ نکسلیوں نے رخنہ ڈالنے کے مقصد سے گملا ضلع کے بشنور پور کے بانالات اور ویران پور کے درمیان جنگل میں ایک پلیا کے نزدیک دھماکہ کیالیکن اس سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔اطلاع ملتے ہی سلامتی دستوں نے مذکورہ علاقہ کو گھیر لیا۔ جھارکھنڈپولیس اور نیم فوجی دستوں کی ٹکڑیاں وہاں خیمہ زن ہیں۔
اس مرحلہ میں 13سیٹوں کے لئے 189امیدواروں، جن میں 174مرد اور 15خواتین امیدوار ہیں،کی قسمت ای وی ایم میں بند ہوچکی ہے