بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں آئے سیلاب کے بعد مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے اسے وزیراعلی نیتیش کمار کی بدانتظامی قرار دیا تھا۔۔
جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری اور قومی ترجمان پوون ورما نے کہا کہ چاہے گری راج سنگھ کی نیتیش کمار کےخلاف وقتا فوقتا بیان بازی ہو یا وہ محض بی جے پی کی اظہار رائے کی آوازیں۔ بی جے پی کو وضاحت دینی ہی ہوگی۔
واضح رہے کہ پوون سنگھ کا یہ بیان گری راج سنگھ کے بیان کے دو دن کے بعد آیا۔جب گری راج سنگھ نے دارالحکومت میں صورتحال کی بدانتظامی کے لیے ریاستی انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور وزیراعلی نیتیش کمار کو اس کی ذمہ داری لینی چاہیے۔
ورما نے مزید کہا کہ وزیراعلی کی اوپر اس نوعیت کے ذاتی حملے ناقابل قبول ہے اور بی جے پی کو اسے روکنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ دونوں اتحادی پارٹیاں ہیں۔
وہیں ریاستی رپورٹ کے مطابق پٹنہ میں سیلاب کی وجہ سے 73 موت واقع ہوئے ہیں۔