ETV Bharat / bharat

لالو یادو کے یوم پیدائش پر جے ڈی یو کا 'پوسٹر وار' - لالو یادو کے یوم پیدائش

بہار اسمبلی انتخابات قریب ہیں، ایسی صورت حال میں آر جے ڈی اور جے ڈی یو مسلسل پوسٹر جاری کرکے ایک دوسرے پر حملہ کررہے ہیں، اسی ضمن میں میں جے ڈی یو کی جانب سے آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کی سالگرہ کے موقع پر ایک نیا پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔

لالو یادو کا یوم پیدائش پر جے ڈی یو کا 'پوسٹر تحفہ'

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 12:34 PM IST

آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے یوم پیدائش پر جے ڈی یو نے پوسٹر جاری کرتے ہوئے لالو خاندان پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پوسٹر میں لالو خاندان کی جائیداد کا ذکر کیا گیا ہے، اس میں ان کے خاندان کے ذریعہ گزشتہ چند برسوں میں حاصل کی گئی جائیداد کی تفصیلات دی گئی ہیں، جس میں کل 73 پلاٹس ہیں جو زیادہ تر پٹنہ میں ہیں۔

اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو مہاجروں مزدوروں کے معاملے پر حکومت پر مسلسل نکتہ چینی کررہے ہیں، جس کے بعد جے ڈی یو آر جے ڈی کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، پارٹی کے جاری کردہ پوسٹر میں لالو پرساد یادو کے 73 ویں یوم پیدائش پر ان کی 73 املاک کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

حکمراں جماعت جے ڈی یو نے پوسٹر میں لالو خاندان کی جائیداد کی تفصیلات دی ہے، اس میں لالو خاندان نے چند برسوں میں حاصل کی گئی املاک کی تفصیلات دی ہیں، یہاں مجموعی طور پر 73 پلاٹز ہیں جو زیادہ تر پٹنہ میں واقع ہیں، پارٹی نے انکم ٹیکس گولمبر اور دارالحکومت کے بہت سارے چوک چوراہوں پر پوسٹر لگائے ہیں۔

بتادیں کہ بہار میں مہاجر مزدوروں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے، ایسے میں پولیس ہیڈ کوارٹر کی طرف سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ مہاجروں کی آمد کے بعد انتظامی نظام تباہ ہوسکتا ہے، تیجسوی یادو نے اسے لے کر حکومت کو شدید نشانہ بنایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.