ETV Bharat / bharat

شہریت ترمیمی بل: غلام رسول بلیاوی کا نتیش کمار کو خط

author img

By

Published : Dec 11, 2019, 12:03 PM IST

اس سے قبل پارٹی کے نائب صدر پرشانت کشور اور جے ڈی یو کے سینیئر رہنما پون ورما نے پارٹی کی اس بل کی حمایت کی مخالفت کرتے ہوئے پارٹی کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

غلام رسول بلیاوی کو نتیش کمار کو خط
غلام رسول بلیاوی کو نتیش کمار کو خط

پٹنہ: بہار میں حکمران جماعت جے ڈی یو نے منگل کو لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی حمایت کی ہے، لیکن اب پارٹی کے اندر ہی اس کے خلاف آواز اٹھنے لگی ہے۔

پارٹی کے قومی نائب صدر پرشانت کشور اور پارٹی کے سینئر رہنما پون ورما کے بعد قانون ساز کونسلر غلام رسول بالیاوی نے بھی نتیش کمار سے شہریت ترمیمی بل کی پارٹی کی حمایت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔

غلام رسول بلیاوی کا نتیش کمار کو خط

غلام رسول بلیاوی کو نتیش کمار کو خط
غلام رسول بلیاوی کو نتیش کمار کو خط

بلیاوی نے وزیر اعلی نتیش کمار کو مکتوب ارسال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'معزز وزیر اعلی جے ڈی یو کے قومی صدر اس وقت پورے ملک اور خاص طور پر بہار، جھارکھنڈ، بنگال اور آسام میں لوگوں کا یکساں دباؤ ہے کہ آپ کے قیادت کی شناخت غلط کو غلط کہنے کی رہی ہے، چاہے وہ بابری مسجد اراضی تنازع کیس ہی کیوں نہ ہو یا طلاق ثلاثہ ہی کیوں نہ ہو یا پھر آرٹیکل 370 اور این آر سی کا معاملہ ہو آئین مخالف تجویز کو مسترد کرنا اور آئین کو دیئے گئے حقوق کی حمایت میں ہر طبقے اور بھارتی شہریوں کی حمایت کرنا آپ کی شناخت ہے۔ اس وقت، لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی حمایت کی وجہ سے، اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے مابین بےچینی اور پریشانی پیدا ہوگئی ہے۔ میری آپ سے گذارش ہے کہ پارٹی اس سلسلے میں اپنے فیصلے پر سنجیدگی سے غور کرے۔

بل کو بتایا غیر آئینی
پارٹی کے رہنما پون ورما نے منگل کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا 'میں نتیش کمار سے راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی حمایت پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کرتا ہوں، یہ بل مکمل طور پر غیر آئینی ہے اور یہ ملک کے اتحاد کے خلاف ہے۔ یہ بل جے ڈی یو کے اصل خیالات کے بھی خلاف ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اگر آج گاندھی جی ہوتے تو وہ اس کی مخالفت کرتے”۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.