ETV Bharat / bharat

سیاسی رہنما کو کڑپہ سینٹرل جیل میں منتقل کیا گیا - کڑپہ سنٹرل جیل

گاڑیوں کے غیر قانونی رجسٹریشن معاملے میں گرفتار تلگو دیشم کے رہنما جے سی پربھاکر ریڈی اور ان کے فرزند اسمت ریڈی کو کڑپہ سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔

اپوزیشن رہنما کو کڑپہ سنٹرل جیل منتقل کیا گیا

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 3:10 PM IST

آندھرا پردیش کے رہنما جے سی پربھاکر ریڈی اور ان کے فرزند کو پولیس نے آج کڑپہ سینٹرل جیل منتقل کیا ہے۔

گاڑیوں کے غیر قانونی رجسٹریشن کے معاملہ میں گرفتار تاڑ پتری کے سابق رکن اسمبلی جے سی پربھاکر ریڈی اور ان کے فرزند اسمت ریڈی کو پولیس نے اننت پور سے کڑپہ سینٹرل جیل منتقل کردیا۔

قبل ازیں اننت پور کے سرکاری اسپتال میں ان کا معائنہ کروایا گیا۔ پولیس نے اتوار کو ان دونوں سے پوچھ گچھ کی تھی۔ کڑپہ کی جیل سے ان دونوں کو ہفتہ کو پولیس نے تحویل میں لیا تھا۔ اننت پور ون ٹاون پولیس اسٹیشن میں گاڑیوں کے رجسٹریشن کے لئے نقلی دستاویزات پیش کرنے کا ان پر الزام ہے۔ جے سی پربھاکر ریڈی ریاست کی اصل اپوزیشن تلگودیشم کے رہنما ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.